Tahzeeb hafe

‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اُسے چاہتا ہوں
جو بھی اُس پیڑ کی چھاؤں میں  گیا بیٹھ گیا

اُس کی مرضی وہ جِسے پاس بِٹھا لے اپنے
اِس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ  گیا

بزمِ جاناں میں نشِستیں نہیں ہوتیں مَخصُوص
جو بھی اِک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ  گیا

تہذیب حافی

Post a Comment

0 Comments

Close Menu